اس واردات کے دوران بد معاشوں نے فائرنگ بھی کی تھی جس کے نشانات دیوار پر بھی موجود ہیں، بدمعاشوں نے ہریانہ کے ایک بڑے گینگسٹر 'پپلا گجر' کو چھڑایا تھا۔
چشم دید گواہوں کا کہنا ہے کہ تین گاڑیوں میں سے دو درجن سے زائد افراد نکلتے ہیں اور پولیس اسٹیشن میں داخل ہوکر فائرنگ کرنا شروع کردیتے ہیں۔
بندوق کی نوک پر اپنے ساتھی گینگسٹر کو چھڑا لے گئے بہروڑ پولیس کے ذریعے گرفتار کیے گئے بدمعاش پپلا کو جیل کی سلاخیں توڑکر اپنے ساتھ بھگا لے گئے اور یہاں پولیس ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہی۔ حتی کہ پولیس نے ایک بھی راؤنڈ فائر نہیں کیا جس کے سبب پولیس کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھنے لگے ہیں۔
اس واقع کی اطلاع ملنے پر بھیواڑی پولیس افسر امن دیپ کپور، ایس ایس پی نیم رانا تیجپال سنگھ سمیت متعدد اعلی افسران موقع پر پہنچے۔
انسپیکٹر امن دیپ نے بتایا کہ' بہروڑ پولیس ہریانہ کے انعامی گینگسٹر پپلا کو گرفتار کرکے یہاں لائی تھی لیکن اس دوران صبح نو بجے کے قریب متعدد بدمعاشوں نے فائرنگ کرتے ہوئے اسے جیل سے نکال کر فرار ہوگئے۔
تمام بدمعاش فرار ہونے کے بعد منڈاور تھانے کی جانب بھاگے لیکن راستے میں گاڑی کے حادثہ کے شکار ہونے کے بعد ان لوگوں نے ایک پک-اپ گاڑی کو بندوق کی نوک پر لوٹ لیا۔
لیکن گاڑی تیز رفتار نہ ہونے کے سبب ان لوگوں نے ایک اسکارپیو بھی لوٹ لی اور فرار ہوگئے۔فی الحال پولیس ملزمین کی تلاش کررہی ہے۔