جے پور: ریاست راجستھان کے جے پور کرائم برانچ کے اے ڈی جی دنیش ایم این نے کہا کہ کرائم برانچ کو اطلاع ملی تھی کہ بھرت پور میں پولیس کی سختی کے بعد جے پور میں سائبر مجرموں کی نقل و حرکت میں اضافہ ہوا ہے۔ جب ٹیم نے گراؤنڈ میں جا کر چھان بین کی تو پتہ چلا کہ جی ٹی کے قریب دو بی ایچ کے فلیٹ والے مکان میں کچھ نوجوان رہ رہے ہیں۔ یہ نوجوان دن بھر سوتے رہتے ہیں اور رات کو متحرک ہو کر علاقے میں گھومتے پھرتے ہیں۔ ایڈیشنل ایس پی ہری رام اور پشپیندر سنگھ کی ٹیم نے گزشتہ 5 دنوں سے اس گھر پر نظر رکھی ہوئی تھی۔ اس سے معلوم ہوا کہ یہ لوگ بھرت پور کے سائبر ٹھگ میو کے لئے کام کرتے ہیں۔ سائبر ٹھگ انہیں بھرت پور سے فون پر اطلاع دیتے ہیں کہ انہیں اس نام کے اے ٹی ایم کارڈ سے رقم نکالنی ہے۔
Crime Branch Of Jaipur کرائم برانچ کی خصوصی کارروائی میں تین بدمعاش گرفتار
جے پور کرائم برانچ نے گذشتہ روز ایک گھر پر چھاپہ مار کر تین بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ان تین بدمعاشوں سے 12 لاکھ روپے نقد، 36 اے ٹی ایم کارڈ برآمد کئے ہیں۔ یہ بدمعاش سائبر فراڈ کے شکار لوگوں کی رقم اے ٹی ایم سے نکال کر بھرت پور لے جانے کی تیاری کر رہے تھے۔ Crime Branch Of Jaipur
یہ بھی پڑھیں:Ration Kits Distribution in Dungarpur رمضان المبارک سے قبل تین سو ضرورت مندوں میں راشن کی تقسیم
انہوں نے کہا کہ ہدایت ملنے کے بعد بدمعاش روزانہ تقریباً 5 سے 10 لاکھ روپے جمع کرتے تھے۔ان میں سے ایک نوجوان لوٹ کی رقم بھرت پور پہنچاتا تھا۔ پولیس نے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے والے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا۔نوجوان کی گرفتاری کے بعد دیگر لوگ پولیس کی گرفت میں آگئے۔ پولس نے ان کے پاس 35 اے ٹی ایم برآمد کئے ۔اس دوران لاکھوں روپے نقد برآمد کئے گئے ہیں۔پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آسکتی ہے۔