حضرت علی کالونی ترقی تنظیم کی جانب سے بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جئے پور کے کربلا گراؤنڈ میں کرکٹ ٹورنمنٹ چل رہا ہے، اس کرکٹ ٹورنمنٹ کا افتتاح چار مارچ کو ہوا تھا۔ سات مارچ کو یہ ختم ہوگا۔ اس ٹورنمنٹ میں علاقے کی 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
حضرت علی کالونی ترقی تنظیم کے سیکرٹری عمران الدین نے بتایا کہ 7 مارچ تک یہ ٹورنمنٹ چلنے والا ہے، جمعرات کو اس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا تھا، انہوں نے بتایا کہ 16 ٹیم کے ساتھ میں ایک خاص ٹیم جے پور کے بھرپوری پولیس تھانے کی ہے۔، عوام کے ساتھ مل کر پولیس نے اپنی ٹیم بھی اس کرکٹ ٹورنمنٹ میں اتاری ہے۔