اردو

urdu

ETV Bharat / state

جودھپور: کرکٹ کوچ نے خودکشی کی - راجستھان میں خودکشی

جودھپور کرکٹ کے کوچ نریندر سنگھ پوار نے ذہنی تناو کے سبب ضلع کے پرانے کیمپس روم میں خودکشی کرلی۔

Jodhpur cricket coach Narendra Singh Pawar
جودھپور کرکٹ کے کوچ نریندر سنگھ پوار

By

Published : Jun 24, 2020, 4:25 PM IST

ریاست راجستھان کے جودھپور کرکٹ کوچ نریندر سنگھ پوار نے ضلع کے پرانے کیمپس روم میں خودکشی کر لی۔ ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق خودکشی کی وجہ ذہنی تناؤ بتائی گئی ہے۔

جودھپور کرکٹ کوچ نریندر سنگھ پوار نے خودکشی کی

خودکشی کی خبر موصول ہوتے ہی ادے مندر پولیس اسٹیشن نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضہ میں لے لیا۔

اہل خانہ نے حادثے کے بعد قتل کا مقدمہ بھی درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ جب تک پولیس کی جانب سے قتل کے سلسلے میں مقدمہ درج نہیں کیا جائے گا تب تک وہ لاش کا پوسٹ مارٹم نہیں کرنے دیں گے اور نہ ہی لاش کو اسپتال کے مردہ خانہ سے اٹھایا جائے گا۔

اس معاملے میں ان کی والدہ کا کہنا ہے کہ 'ان کے بیٹے نریندر سنگھ پوار گذشتہ ایک ماہ سے ذہنی دباؤ میں تھے اور کچھ دن سے وہ شام کے وقت ہی گھر پر آجاتے تھے۔'

پوار کی والدہ نے بتایا کہ 'گھر آنے کے بعد بھی وہ کسی سے بات نہیں کرتا تھا اور نہ ہی کھانا کھاتا تھا۔'

نریندر سنگھ کی والدہ نے کچھ لوگوں پر نریندر کو دھمکیاں دینے کا الزام بھی عائد کیا ہے، کوچ کی والدہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے بیٹے کو انصاف دلائے۔

ان کا کہنا ہے کہ 'گزشتہ چند روز سے کچھ نامعلوم نوجوان نریندر سنگھ پوار کو دھمکیاں دے رہے تھے۔'

موقع پر ملنے والے نریندر سنگھ پوار کے موبائل کے تمام ڈاٹا کو فارمیٹ کر دیا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں خودکشی کرنے پر اکسایا گیا تھا۔

اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کہ 'اہل خانہ کی شکایت پر معاملہ درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے۔'
پولیس نے بتایا کہ 'اہل خانہ کا مطالبہ ہے کہ قتل کا مقدمہ درج کیا جائے اور اس سلسلے میں اعلی حکام کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details