اردو

urdu

ETV Bharat / state

بابری مسجد انہدام کیس میں کورٹ کا فیصلہ شرمناک: پی ایف آئی - popular front of india

بابری مسجد انہدام کیس میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے جو فیصلہ سنایا ہے، اس فیصلے کی پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) نے سخت مذمت کی ہے۔

image
image

By

Published : Sep 30, 2020, 8:35 PM IST

راجستھان کے ضلع جئے پور میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی صدر کے مطابق آج کورٹ کی جانب سے جو فیصلہ سنایا گیا ہے وہ کافی شرمناک ہے۔

پی ایف آئی کے ریاستی صدر محمد آصف نے اس تعلق سے کہا ہے کہ جس طرح سے بابری مسجد کی شہادت ایک منصوبہ بند سازش تھی اسی طرح سے آج جو فیصلہ سنایا گیا وہ بھی پہلے سے طئے شدہ تھا۔

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی صدر

محمد آصف کا کہنا ہے کہ کورٹ کی جانب سے دیا گیا آج کا یہ فیصلہ بھارت کی آزادی اور جمہوریت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

محمد آصف کا کہنا ہے کہ اس سے قبل اس معاملے میں 9 نومبر کو بابری مسجد کے تعلق سے جو فیصلہ سپریم کورٹ کی جانب سے دیا گیا تھا اس میں بھی صاف طور پر کہا گیا تھا کہ بابری مسجد کو شہید کیا گیا ہے۔

ریاستی صدر کے مطابق اس معاملے میں لبراہن کمیشن نے جو رپورٹ دی تھی اس میں سنگھ پریوار سے جڑے 68 لوگوں کا ذکر کیا گیا تھا لیکن ان سب کے باوجود اس طرح کا فیصلہ سنایا گیا ہے جو کہ ایک طرح سے انصاف کا قتل کرنے جیسا ہے۔

محمد آصف کا کہنا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ اس طرح کے فیصلے سے مایوس نہیں ہوں بلکہ کھل کر اس بات کی مخالفت کریں اور نا انصافی کے خلاف جنگ لڑیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details