راجستھان میں الور کے شیواجی پارک تھانہ علاقہ میں پولیس نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک کونسلر کو گرفتار کیا ہے۔
راجستھان: کونسلر دفعہ 151 کے تحت گرفتار - لاک ڈاؤن
موقع پر پہنچی پولیس نے گھر کے باہر جمع لوگوں کو وہاں سے واپس کر دیا اور بھیڑ جمع کرنے پر وارڈ کونسلر درگا سنگھ کو دفعہ 151 کے تحت گرفتار کر لیا۔
راجستھان: کونسلر دفعہ 151 کے تحت گرفتار
کارگذار تھانہ انچارج مالی رام نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوئی کہ وارڈ نمبر 1 کے کونسلر درگا سنگھ نے وارڈ کے لوگوں میں راشن تقسیم کرنے کی گمراہ کن اطلاع دے کر لوگوں کو بدھ وہار میں واقع اپنے گھر بلا لیا، جس سے بھیڑ جمع ہو گئی۔
اس کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے گھر کے باہر جمع لوگوں کو وہاں سے واپس کر دیا اور بھیڑ جمع کرنے پر وارڈ کونسلر درگا سنگھ کو دفعہ 151 کے تحت گرفتار کر لیا۔