پیوش شرما اور پریش چودھری نامی نو جوان نے ایک ویڈیو بنا کر وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ انہیں جلد از جلد چین سے باہر نکا لنے میں ان کی مدد کی جائے۔
گجرات کے بناس کانٹھا کے رہنے والے پیوش شنجیانگ میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
پیوش کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے اثرات کی وجہ سے وہاں کے حالات روز بروز خراب ہوتے جا رہے ہیں، آئے دن لوگوں کی موت ہو رہی ہے۔ وہ اپنے گھر جانے کے لئے جہاز بک کراتے ہیں، مگرجہاز منسوخ ہوجاتا ہے۔
ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ مودی حکومت یہاں پھنسے بھارتی شہریوں کو نکالنے میں مصروف ہے مگر ابھی صرف ہوانگ اور اس کے قرب و جوار کے اہم شہروں پر ہی توجہ دی جا رہی ہے۔