اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان میں کورونا کے 53 نئے کیسز، متاثرین کی تعداد 6098 ہوئی - جے پور میں 85سالہ مرد کی موت

ریاست بھر سے اب تک دو لاکھ 54 ہزار 533 نمونے لئے گئے جن میں سے 6098 پازیٹیو، دو لاکھ 44 ہزار 955 نگیٹیو اور دو ہزار 386 کی رپورٹ آنی باقی ہے۔

راجستھان میں کورونا متاثرین کی تعداد 6098 ہوئی
راجستھان میں کورونا متاثرین کی تعداد 6098 ہوئی

By

Published : May 22, 2020, 1:10 PM IST

راجستھان میں بدھ کو 83 نئے کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ریاست بھر میں کووڈ-19 کے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 6098 ہو گئی ہے جبکہ اس وبا سے اب تک 150 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

محکمہ طب کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق 'دارالحکومت جے پور میں آٹھ، ڈونگر پور میں 28، اد ے پور دس، ناگور میں آٹھ، راجسمند میں چھ، بیکانیر میں چھ، الور میں چار، کوٹا، بھیلواڑہ، اجمیر، جھنجھنو، اجمیر اور باڑمیر میں دو، جھالواڈ، جیسلمیر میں ایک ایک نیا کورونا پازیٹیو مریض سامنے آیا ہے۔'

محکمہ کے مطابق 'بھرت پور کے ہلینا علاقہ میں رہنے والے 67 سالہ مریض، چندیلی کی باشندہ 70سالہ خاتون اور جے پور میں 85 سالہ مرد کی موت ہوگئی۔

محکمہ کے مطابق ریاست بھر میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 150 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

اطلاعات کے مطابق 'اب تک دو لاکھ 54 ہزار 533 نمونے لئے گئے جن میں سے 6098 پازیٹیو، دو لاکھ 44 ہزار 955 نگیٹیو اور دو ہزار 386 کی رپورٹ آنی باقی ہے۔

اس کے علاوہ ریاست میں مجموعی ایکٹیو معاملات ایک ہزار 890، ٹھیک ہوئے معاملات تین ہزار 068 اور دو ہزار 666 مریضوں کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details