اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوٹہ میں کورونا وائرس کا خطرہ - coronavirus in kota rajasthan

ریاست راجستھان کے کوٹہ میں کورونا وائرس کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اب یہاں متاثرین کی تعداد 899 ہوگئی ہے۔

کوٹہ میں کورونا وائرس کا خطرہ
کوٹہ میں کورونا وائرس کا خطرہ

By

Published : Jul 19, 2020, 7:18 PM IST

گذشتہ روز نو نئے کیسز سا منے آئے ، جس سے کوٹہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 899 ہوگئی ہے۔

وہیں کوٹہ ڈویژن کے بوندی میں پانچ کورونا پازیٹو پائے گئے ۔
کوٹہ کے محکمہ صحت کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق ان میں کوٹڈی ، ٹیچرس کالونی ، بکرا منڈی ، مہاویر نگر ، بھامشاہ منڈی ، ریلوے اسٹیشن ایریا ، مہاویر نگر ، شری پورہ ، سرسوتی کالونی کا ایک ایک مریض شامل ہے۔ کوٹہ میں اب تک 28 کورونا مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔
ضلع بوندی میں محکمہ صحت کی طرف سے جاری جانچ رپورٹ کے مطابق پانچ نئے کیسز سامنے آئے ہیں .

جن میں ​​جواہر نگر ، اولڈ کوتوالی صدر بازار ، وکاس نگر کا ایک ایک ، ناگدی کے دو شامل ہیں ۔ ناگجی بازار میں سامنے آئے کیسز میں95 سالہ مرد اور 90 سالہ خاتون شامل ہے ۔

یہ بھی پڑھی:سرحد پار سے آیا کھلونا نما پاکستانی غبارہ برآمد
آج کوٹہ کی عدالت کے احاطے میں لگاتار دوسرے دن بھی کورونا سے متعلق ٹیسٹ کئے گئے۔ اس کے تحت دو دن میں بڑی تعداد میں عدالتی افسران اور وکلاء کی کورونا جانچ کی گئی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details