اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان میں کورونا متاثرین کی تعداد 95 ہزار سے تجاوز - عالمی وبا

عالمی وبا کورونا وائرس سے راجستھان میں تباہی مچی ہوئی ہے اور آج صبح اس کے 728 نئے کیسوں کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد 95 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ سات مریضوں کی مزید اموات کی وجہ سے یہ تعداد بھی 1171 ہوگئی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Sep 9, 2020, 3:27 PM IST

محکمہ صحت کے مطابق ، ان نئے معاملوں کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 94 ہزار 854 ہوگئی ہے۔ سب سے زیادہ 101 معاملے ضلع جے پور میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ کوٹہ میں 89 ، جودھپور 70 ، اجمیر 54 ، الور 43 ، بیکانیر 32 ، ہنومان گڑھ 31 ، جالور 25 ، پالی 24 ، باڈمیر اور جھالاواڑ میں 23-23 معاملے ملے ہیں۔

بوندی اور راجسمند میں 21-21 ، سوائی مادھو پور 19 ، ناگور ، باران اور چتوڑگڑھ میں 17۔17 ، دھولپور اور پرتاپ گڑھ میں 12۔12 ، گنگا نگر میں نو ، اودے پور اور بانسواڑا میں آٹھ ، بھرت پور اور ڈونگر پور ، میں سات۔سات سیروہی میں چھ اور چرومیں پانچ نئے کیس سامنے آئے۔

جودھ پور میں ، کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 ہزار 779 تک پہنچ گئی ، جو ریاست میں سب سے زیادہ ہے۔ اسی طرح جے پور میں 13 ہزار 462 ، الور 8579 ، اجمیر 4884 ، کوٹہ 6800 اور بھرت پور 3838 اور دھولپور میں 2430 پہنچ گئے۔ اس کے علاوہ 2614 ، باڈمیر 2417 ، بھیلواڑا 2405 ، بیکانیر 4981 ، بوندی 847 ، چتوڑ گڑھ 1125 ، چورو 1141 ، دوسہ 661 ، ڈونگر پور 1199 ، گنگا نگر 779 ، ہنومان گڑھ 488 ، جیسلمیر524 ، جالور 1420 ، جھالاواڑ 1986 ، جھنجھونو 1159 ، کرولی 666 ، ناگور 2638 ، پالی 4400 ، پرتاپ گڑھ 556 ، راجسمند 1359 ، 633 سوئی مادھو پور ، سیکر 2891 ، سروہی 1430 ، ٹونک 783 ، باران 890 اور بانسواڑا 767 کورونا معاملے درج ہوئے ہیں۔

ریاست میں ،جے پور میں دو مریض ، بھیلواڑا ، بیکانیر ، ڈونگر پور ، سیکر اور سیروہی میں ایک ایک مریض کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 1171 ہوگئی۔ اس سے ، جے پور میں اموات کی تعداد 291 ہوگئی ، جو ریاست میں سب سے زیادہ ہے۔

ریاست میں کورونا کی جانچ کے لئے اب تک 25 لاکھ 13 ہزار 910 نمونے لئے جا چکے ہیں ، جن میں سے 24 لاکھ 17 ہزار 75 افراد کی پورٹس نگیٹو موصول ہوئی ہیں جبکہ 1981 کی رپورٹس آنا باقی ہیں۔ تاہم ریاست میں اب تک 77 ہزار 922 مریض صحت مند ہوچکے ہیں اور ان میں سے 76 ہزار 624 اسپتال سے فارغ ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب 15 ہزار 761 فعال معاملے ہیں۔

راشٹرپتی بھون میں جوان نے کی خودکشی

ABOUT THE AUTHOR

...view details