اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان میں 4056 افراد کورونا سے متاثر - راجستھان میں 68 نئے کورونا مثبت مریض

محکمہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق دارالحکومت جے پور میں 22، اودے پور میں 32، جھنجھنو میں دو، کوٹہ میں پانچ، سیکر میں دو، اجمیر، چتوڑگڑھ، پالی اور هنومانگڑھ میں ایک ایک کورونا سے متاثرہ مریض سامنے آیا ہے۔

راجستھان میں 4056 افراد کورونا سے متاثر
راجستھان میں 4056 افراد کورونا سے متاثر

By

Published : May 12, 2020, 6:13 PM IST

راجستھان میں 68 نئے کورونا مثبت مریض سامنے آنے كے ساتھ ہی یہ تعداد بڑھ کر 4056 پہنچ گئی وہیں اس مہلک وائرس کے سبب 115 اموات ہوچکی ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق دارالحکومت جے پور میں 22، اودے پور میں 32، جھنجھنو میں دو، کوٹہ میں پانچ، سیکر میں دو، اجمیر، چتوڑگڑھ، پالی اور هنومانگڑھ میں ایک ایک کورونا سے متاثرہ مریض سامنے آیا ہے۔

محکمہ کے مطابق ریاست میں پالی ضلع میں منڈيا گاؤں کے 25 سالہ مرد اور جے پور کے شاستري نگر کے 68 سالہ بزرگ مرد کی موت ہو گئی۔ اس جان لیوا وائرس سے اب تک ریاست میں 115 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔اب تک ایک لاکھ 84 ہزار 853 سیمپل لئے جس میں سے 4056 پازیٹیو ،ایک لاکھ 76 ہزار 219 نگیٹیو اور چار ہزار 578 کی رپورٹ آنی باقی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ریاست میں اب تک 2126 کورونا وائرس کے مریض صحتیاب ہوئے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details