اس کے ساتھ ہی جے پور سینٹرل جیل اور جے پور ڈسٹرکٹ جیل میں سینی ٹائزر کا کام مستقل طور پر جاری ہے۔ اگر کسی قیدی میں کھانسی، نزلہ یا بخار کی علامت ظاہر ہوتا ہے تو اسے فوراً آئیسو لیشن وارڈ میں منتقل کیا جاتا ہے۔ جس کے بعد وارڈ میں ڈاکٹروں کے ذریعہ اس کی صحت کی مستقل نگرانی کی جاتی ہے۔
جے پور ڈسٹرکٹ جیل میں اب تک مجموعی طور پر 121 قیدی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ جے پور سینٹرل جیل میں اب تک مجموعی طور پر 13 قیدی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ وہیں جے پور ڈسٹرکٹ جیل میں بند 432 قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جیل کے تقریباً 60 عملے کی کورونا جانچ کروائی گئی ہے۔