اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: بورڈ امتحانات پر کورونا کا اثر - urdu news

کورونا وبا کے پیش نظر ملک میں نافذ لاک ڈاؤن جہاں ملک کی تمام چیزیں متاثر ہوئی ہیں۔ وہیں سب سے زیادہ نقصان دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحان میں شامل ہونے والے بچوں کا ہوا ہے۔

جےپور: بورڈ امتحانات پر کورونا کا اثر
جےپور: بورڈ امتحانات پر کورونا کا اثر

By

Published : Feb 27, 2021, 4:28 PM IST

جے پور: عالمی وبا کورونا کے پیش نظر ملک میں کئی ماہ تک لاک داؤن نافذ کیا گیا تھا جس سے سماجی، سیاسی، معاشی اور تعلیمی نظام مکمل طور پر متاثر ہوا ہے لیکن سب سے زیادہ نقصان اس سال دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحان میں شامل ہونے والے بچوں کا ہوا ہے۔



ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے اس سال دسویں اور بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں شامل ہونے والے طلبا سے گفتگو کی۔

اس دوران سینئر سیکنڈری اسکول کے طالب علم تنزیل خان نے بتایا کہ گزشتہ برسوں میں دسویں اور بارہویں بورڈ امتحانات کے لئے جس طرح سے پڑھائی ہوتی تھی، اس طرح سے اس مرتبہ نہیں ہو پائی ہے۔ دسویں بورڈ کے امتحانات جو مارچ ماہ میں ہوتے تھے وہ امتحانات اب مئی کے ماہ میں مکمل ہوں گے۔

ویڈیو

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس کے علاوہ اگر ہم دیکھیں تو جو پڑھائی اسکولوں میں ہوا کرتی تھی اس پڑھائی کو ہم لوگوں نے آن لائن مکمل کی ہے۔

مزید پڑھیں:

جے پور : جاں نثار اختر کی زندگی پر دو روزہ سیمینار

وہیں طالبہ صفیہ کوثر نے بتایا کہ کورونا وبا کی وجہ سے ہم لوگ گھروں میں ہی قید رہے۔ اس لئے ہم لوگوں کا جو ایک ٹائم ٹیبل تھا، وہ ٹائم ٹیبل خراب ہوگیا ہے۔ اب ہم لوگ مسلسل اسکول آرہے ہیں اس لیے ہم لوگوں کو کافی سمجھ میں بھی آ رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details