جے میں کورونا واریئرس کیلئے منعقدہ پروگرام میں جے پور ہیرٹیز بلدیہ کی میئر مونیش گجر اور نائب میئر اسلم فاروقی نے بھی شرکت کی۔ ان دونوں مہمانوں نے اپنے بیانات کا اظہار کرتے ہوئے اس پروگرام اچھی کوشش قرار دیا۔
میئر مونیش گجر نے کہا کہ کورونا جیسی وبا سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے۔ وہیں، اس وبا کے دوران جن لوگوں نے اپنی خدمات کو انجام دیا، ان کو آج یہاں پر انعامات دیے جارہے ہیں۔ اس لئے ہم لوگوں کو کافی زیادہ خوشی ہے۔
وہیں، اس پروگرام میں کورونا وبا کے درمیان کھانا تقسیم کرنے والے لوگوں، سرکاری ملازمین، صحت کارکنوں، صحافی اور دیگر لوگوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔
کورونا واریئرس کی اعزازی تقریب کا اہتمام اس پروگرام میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے کارکن اور تنظیم کے ریاستی سطح کے عہدیدار شامل تھے۔ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی صدر محمد آصف نے کہا کہ آج پاپولر فرنٹ آف انڈیا ہر جگہ کام کرتے ہوئے نظر آتی ہیں، کہیں پر سیلاب آتا ہو ہے، کہی پر غریب بچوں کی تعلیم کا معاملہ ہو یا پھر دیگر کوئی بات ہر جگہ پر ہم لوگ کافی مستعدی کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیتے ہیں، لیکن آج ہم لوگوں کو بد نام کیا جارہا ہے۔
کورونا واریئرس کی اعزازی تقریب کا اہتمام انہوں نے کہا کہ جو لوگ مرکزی بی جے پی حکومت کے خلاف بولتے ہیں ان لوگوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:
محمد آصف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ 17 فروری کو پاپولر فرنٹ آف انڈیا اپنا یوم تاسیس مناتا ہے، جس کے تحت ریاست میں مختلف مقامات پر مختلف قسم کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔