اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا متاثرین کے معالج کیا کہتے ہیں - coronavirus in india

عالمی وباء کورونا وائرس کے درمیان جس طرح سے ڈاکٹرز نے اپنی خدمات انجام دی ہیں، اس کے اعتراف سے کسی کو انکار نہیں ہے۔

کورونا متاثرین کے معالج کیا کہتے ہیں
کورونا متاثرین کے معالج کیا کہتے ہیں

By

Published : Feb 10, 2021, 1:26 PM IST

Updated : Feb 10, 2021, 1:53 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے ڈاکٹرز اس سلسلے میں اپنے تجربات بتاتے ہیں۔

ڈاکٹر نیہا نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران بتایا کہ ہماری نوکری تو روزانہ ہی کرتے ہیں لیکن پہلی مرتبہ ایسا لگا کی ہم ملک کے لیے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب کورونا وباء نے دستک دی تھی تو ہمارے لیے یہ کافی مشکل تھا کہ ہم لوگوں کو گھروں سے نکال کر کورنٹائین کریں ، ان کی جانچ کریں اور ان کو آیسولیشن میں رہنے کے لیے تیار کریں

مزید پڑھیں:کانگریس پانچ لاکھ سوشل میڈیا واریئرس تیار کرے گی: ڈوٹاسرا

انہوں نے کہا کہ اس وباء کے درمیان مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، لوگوں کو سمجھانے میں کافی دقت ہو رہی تھی۔ تاہم جب ہم لوگوں نے ان کو پیار سے سمجھایا تو وہ لوگ بھی مان گئے۔

وہیں ڈاکٹر محمد حسین کا کہنا ہے مساجد کے امام، سماجی کارکن سمیت دیگر لوگوں نے جس طرح سے ہم لوگوں کا تعاون کیا اس بات کو ہماری زندگی میں کبھی نہیں بھلا سکتے ہیں۔

Last Updated : Feb 10, 2021, 1:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details