اردو

urdu

راجستھان: کورونا وائرس کا علاج ایس ایم ایس ہسپتال میں ممکن

By

Published : Mar 12, 2020, 8:59 PM IST

دارالحکومت جے پور میں داخل ہونے والے دو اطالوی سیاحوں میں سے خواتین اطالوی سیاح کی کورونا منفی آگئی ہے۔ میل ٹورسٹ بھی ٹھیک ہو رہا ہے وہیں میل سیاح کا علاج بھی جاری ہے، جو آہستہ آہستہ صحت یاب ہورہا ہے۔

راجستھان: کورونا وائرس کا علاج ایس ایم ایس ہسپتال میں ممکن
راجستھان: کورونا وائرس کا علاج ایس ایم ایس ہسپتال میں ممکن

کورونا کو لے کرابھی تک کوئی ویکسن نہیں بن پائی ہے، وہیں جے پور کے ڈاکٹرز نے بنا ویکسن کے علاج کو ممکن کیا ہے، جے پور کے ڈاکٹرز نے ایچ آئی وی، سوائن فلو اور ملیریا ڈرگس کا استعمال کرتے ہوئے اطالوی مریض کا کامیاب علاج کیا ہے۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ اطالوی مریض کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مریض کو دن بھر میں دو مرتبہ ایچ آئی وی کے دو ڈرگس دیا گیا ہےجس کا لوپینویر 200ایم جی اور ریٹوناویر 50 ایم جی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ڈاکٹرز نے مریض کو اوسیلٹمیویر ڈرگس اور کلوروویچن ڈرگس دیا جو سوائن فلو اور ملیریا میں مؤثر مانا گیا ہے۔

راجستھان: کورونا وائرس کا علاج ایس ایم ایس ہسپتال میں ممکن

ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ڈی ایس نے بتایا کہ کورونا مریض ٹھیک ہورہا ہے اور دنپت کا کورونا منفی آیا ہے، جس کے بعد انہیں آر یو ایچ ایس میں شفٹ کیا گیا ہے، 69 سال کے اطالوی مریض کا علاج جاری ہے، دبئی سے جے پور آئے 85 سال کے شخص کو کورونا مثبت پائے جانے پر ان کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کو پہلے سی کڈنی، لیور کی پریشانی ہے لیکن ان کا علاج جاری ہے۔

کورونا وائرس کو لے کر اب تک کل 354 نمونے لیے گئے ہیں، جس میں سے 343 کی رپورٹس منفی پائی گئی ہے اور 8 نمونے کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ ابھی تک 3 مثبت کیس پائے گئے ہیں جس میں ابھی ایک علاج کے دوران منفی ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details