انتظامیہ کی طرف سے 3 دن قبل ان استھیوں کو آدھی رات کو جے سی بی سے ندی میں کھدائی کرواکر ڈالا جا رہا تھا۔
اس دوران انتظامیہ کی اس سرگرمی کا ویڈیو بنایا گیا تھا۔ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد انتظامی عہدیدار اس میں لیپا پوتی کرتے نظر آئے۔
راجستھان: کورونا مثبت مریضوں کی استھیاں بانڈی ندی میں دفنائی گئی واضح رہے کہ متاثرہ مریضوں کی موت کے بعد ان کی آخری رسومات ہندو سیوا منڈل میں قائم الیکٹرک شمشان گھاٹ میں ادا کی گئی تھی۔ اس کے بعد انتظامیہ نے ہلاک شدگان کی استھیوں کو نگر پریشد کو سونپ دیا۔
تین دن قبل رات تقریباً 12 بجے دو صفائی کارکنان پی پی ای کٹس پہن کر اپنے ہاتھو میں ایک پلاسٹک کی تھیلی میں بھری استھیوں کو چھوٹی مٹکی میں لے کرمستان بابا کے مقام پر فائر سینٹر سے نکلتے ہوئے نظر آئے۔
بانڈی ندی میں پہلے سے ہی جے سی بی کو لے کر نگر پریشد کارکن پہنچ چکا تھا۔ پہلے کھدائی کی بعد میں پلاسٹک میں بھری ہوئی چھوٹی مٹکی میں ڈالی ہوئی استھیوں کو گندے پانی میں ڈال کر واپس مٹی بھر کر برابر کر دیا گیا۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ اس جگہ پراستھیاں بہائی گئی، جہاں گندگی پڑٰی ہوئی ہے۔ اس دوران صفائی عملے سے یہ پوچھنے پر، ان کا کہنا ہے کہ کورونا مثبت متوفی کی استھیاں دی گئی۔ تو اس لیے وہ اسے یہاں بہا رہے تھے۔