اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوٹہ: کورونا وائرس سے متاثرہ مثبت مریض منفی قرار - مثبت مریض منفی قرار

ریاست راجستھان کے ضلع کوٹہ میں واقع کوٹہ میڈیکل کالج کی غفلت سے کورونا وائرس سے متاثرہ مثبت مریضں کو منفی قراردے دیا گیا۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس

By

Published : Jun 10, 2020, 8:23 PM IST

منفی رپورٹ آنے کے بعد متاثرہ مریض کو ہسپتال کے کووڈ 19 وارڈ سے جنرل وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔

اس غفلت کی وجہ سے اب کورونا کا خطرہ عام مریضوں اور ڈاکٹرز میں ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

کوٹا میڈیکل کالج پر کورونا مریض کے ساتھ لاپرواہی برتنے کاالزام

آج ضلع میں کورونا سے متاثرہ 3 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اب یہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 534 تک جا پہنچی ہے۔

ہسپتال کی مبینہ غفلت سے اب ڈاکٹرز اور نرسنگ عملہ کو بھی انفیکشن کا خطرہ ہو گیا ہے۔

اب جب مریض کے مثبت ہونے کی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ اسے کووڈ 19 کے وارڈ میں منتقل کیا جارہا ہے۔

جہاں اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح ویگن نگر کا رہائشی 44 سالہ شخص بھی بخار میں مبتلا تھا۔ اس کی رپورٹ میں بھی غلطی ہے۔ اس کو بھی پہلے منفی بتایا گیا تھا ، لیکن اب یہ مثبت بتایا گیا ہے۔ یہ مریض کچھ دن پہلے جھالاور گیا تھا۔ یہ مریض مارکیٹنگ کا کام کرتا ہے۔

پچھلے کچھ دنوں سے بخار ہو رہا تھا۔ جس کے بعد انہوں نے ویگن نگر اور دادابری کے معالج سے علاج کرایا۔ اس کے بعد ، اس نے کوویڈ 19 ٹیسٹ کرایا۔ جس کے بعد وہ کورونا مثبت ہو گئے ہیں۔

اس کے علاوہ کوٹڈی بھوئی محلہ کا 40 سالہ نوجوان بھی مثبت ہوا ہے۔

بخار ہوا تو نوجوان نے تلک نگر کے نجی اسپتال میں دکھایا۔ جس کے بعد اسے کوویڈ 19 ٹیسٹ کے لئے مشورہ دیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details