اردو

urdu

ETV Bharat / state

پاکستان سے واپس آنے والا شخص کورونا سے متاثر - Corona continues to grow in the country

راجستھان کے ہنومان گڑھ جنکشن میں پاکستان سے واپس آئے ایک شخص میں کورونا مثبت پایا گیا۔

پاکستان سے لوٹا شخص کورونا سے متاثر
پاکستان سے لوٹا شخص کورونا سے متاثر

By

Published : Jul 4, 2020, 10:21 PM IST

ہنومان گڑھ: راجستھان کے ہنومان گڑھ جنکشن میں پاکستان سے واپس آئے ایک شخص میں کورونا مثبت پایا گیا ہے۔
میڈیکل اور ہیلتھ محکمے کے افسروں کے مطابق ہنومان گڑھ جنکشن کے سوریشیا محلے کا رہنے والا 52 سالہ شخص ایک جولائی کو بیوی کے ساتھ پاکستان سے گھر لوٹا تھا۔ جس کے بعد محکمہ صحت نے دونوں کے نمونے لےکر ہوم قرنطینہ کی ہدایت دی ۔ دونوں کے نمونے کے موصول ہوئے رپورٹ میں 52 سالہ شخص میں کورونا مثبت پایا گیا، جس کے بعد محکمہ صحت نے اس شخص کو علاج کے لئے کوویڈ 19 اسپتال میں داخل کرا دیا ہے ۔جبکہ بیوی اور دو بیٹوں سمیت خاندان کے کئی اراکین کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

پاکستان سے لوٹا شخص کورونا سے متاثر

محکمہ صحت کی ٹیم سوریشیا محلہ میں اس شخص کے گھر اور آس پاس کے گھروں کو سینیٹائز کررہی ہے۔ہیلتھ اسکریننگ کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔محکمے کے ذرائع نے بتایا کہ اس شخص کے رابطے میں آئے لوگوں کا پتہ لگاکر انہیں قرنطینہ اور آئیسولیٹ کیا جارہا ہے۔

متاثرہ شخص نے بتایا کہ وہ بیوی اور 15 دیگر افراد کے ساتھ تین مارچ کو ایک مہینے کے ویزا پر کراچی (پاکستان)گیا تھا،جہاں لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ سبھی پاکستان میں ہی پھنس گئے۔گزشتہ ایک جون کو لاک ڈاؤں میں نرمی دئے جانے پر ان کے ساتھ 750 افراد کو 27 جون کو پنجاب کے واگھا بارڈر سے بھارت روانہ کر دیا گیا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details