جے پور کے رام گنج علاقے میں واقع پتنگ بازار Patang Bazaar میں رنگ برنگے پتنگ نظر تو آ رہے ہیں، لیکن ان پتنگوں کو خریدنے والوں کی تعداد میں کمی نظر آرہی ہے۔ راجستھان حکومت کی جانب سے جاری کورونا گائیڈ لائن کی وجہ سے بھی علاقہ میں خریداروں کی کمی ہے۔
Corona Impact on Makar Sankranti: راجستھان میں مکر سکرانتی 14 جنوری کو، پتنگ بازار سے رونق غائب راجستھان حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کے مطابق راجستھان کے بازار رات آٹھ بجے بند کر دیے جائیں گے، لیکن اگر بات کی جائے پتنگوں کی خریداری کی تو یہ خریداری رات آٹھ بجے بعد ہی ہوتی ہے۔ Corona Guidelines in Rajasthan
وہیں اس معاملے پر پتنگ کاروباری کا کہنا ہے کہ راجستھان حکومت جب اپنی انتخابی ریلیاں کرتی ہے یا پھر کوئی دیگر پروگرام حکومت کی جانب سے کیا جاتا ہے تب کسی طرح کی گائیڈ لائنز فالو نہیں کی جاتی، لیکن جب کوئی تہوار آتا ہے تو حکومت کی جانب سے پابندیاں لگا دی جاتی ہے۔Kite Business in Rajasthan
یہ بھی پڑھیں: جموں کے پتنگ بازار میں کورونا وائرس سے متعلق پتنگ کی فروخت
ان دکانداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو برس سے اس بار جو رونق ہے، وہ تھوڑی بہت صحیح ہے، ہم تمام لوگوں سے یہی اپیل کریں گے کہ راجستھان حکومت کی جانب سے جو گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے اس گائیڈ لائن کا مکمل طور پر خیال رکھتے ہوئے خریداری کریں۔ Corona Impact on Makar Sankranti