گزشتہ 10 ماہ سے کورونا سے ہر کوئی متاثر ہے، یہاں تک کی اس کا اثر مذہبی سفر پر بھی دیکھنے کو ملا۔ رواں برس 2021 میں سفر حج پر جانے والے مسافروں کے 1550 ہی درخواست آئی ہیں۔ اس کی اہم وجہ کورونا وائرس کو مانا جا رہا ہے۔
کورونا کے سبب حکومت کی جانب سے کئی پابندیاں بھی لگائی گئی ہیں، اگر پابندی نہیں ہوتی تو حج فارم کی درخواست دینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا تھا۔
راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری نطام الدین نے کہا کہ اس بار حج فارم کی درخواست کی تعداد میں جو کمی ہوئی ہے، وہ 30 سالوں کا ایک ریکارڈ ہے۔ 30 سالوں میں سب سے کم درخواست موصول ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ جے پور سے قریب 130 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
حاجی نطام الدین نے اس کی سب سے بڑی وجہ کورونا کو بتایا ہے۔ ساتھ ہی سفر حج کے پیسہ میں اضافہ کرنے اور حرم میں ٹھہرنے کا وقت بھی کم کرنے کو بھی اس کی وجہ بتائی ہے۔
حاجی نظام الدین نے بتایا کہ ہر برس ریاست کے قریب 15 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوتی ہیں۔ اس بار سفرحج کے قواعد میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ حج کے مسافروں کو اڑان بھرنے سے 72 گھنٹے قبل آئی ٹی پی سی آر ٹسٹ کروانا ہوگا۔
اس بار سفر سفر حج کی مدت 30 سے 35 دن کی ہوگی۔ اس سے قبل سفر حج کی مدت 35 سے 45 دن تک کی ہوتی تھی۔ گرین اور عزیزیہ زمرہ بھی ختم کردیا گیا ہے۔ تمام مسافروں کو ایک ہی زمرے میں رکھا جائے گا۔
غور طلب ہے کہ کورونا کی وجہ سے گزشتہ برس بھی حج کا سفر منسوخ کر دیا گیا تھا۔ نئے قواعد کو لیکر بھی تذبذب کے حالات بنے ہوئے ہیں۔ نئے قواعد کے تحت بزرگوں اور بچوں کو حج پر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ سفر حج کا خرچ بھی 70 سے 80 ہزار ہوگیا ہے، جس کے سبب لوگوں نے درخواستیں کم دی ہے۔ اس بار سفر حج کے مسافروں کو کچھ وقت کے لیے کورنٹین رکھا جائے گا۔