اردو

urdu

ETV Bharat / state

'راجستھان میں کورونا کے معاملے کنٹرول میں' - COVID 19 cases in rajasthan

راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے ریاست میں عالمی وبا کورونا انفکشن کو قابو میں بتاتے ہوئے کہا کہ ریاست میں اب اس کے مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح 70فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔

اشوک گہلوت
اشوک گہلوت

By

Published : Jun 6, 2020, 8:41 PM IST

گہلوت نے آج سوشل میڈیا کے ذریعہ کہا کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ کورونا کے تدارک کے لئے مسلسل ہورہی کوششوں کے نتیجے میں کورونا انفکشن قابو میں ہے۔

یہاں متاثرین کے دوگنے ہونے کی شرح بھی 18روز سے بڑھ کر 20دن ہوگئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ریاست میں ہفتہ کی صبح تک کورونا کے دس ہزار 128 معاملے سامنے آچکے ہیں۔

جن میں سات ہزار 384 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔اس سے ٹھیک ہونے والوں کی شرح 72.91 پر پہنچ گئی ہے۔

صحت یاب ہوئے مریضوں میں اب تک6855 مریضوں کو اسپتال سے چھٹی بھی دی جاچکی ہے۔

یہاں اب فعال کیسز کی تعداد تقریباً ڈھائی ہزار رہ گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details