ریاست راجستھان کے جے پور میں کورونا وبا کے پیش نظر لاپرواہی کررہے لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے آج جے پور کے آہنگران کالج کی بچیوں نے ایک ریلی نکالی اور عوام کے درمیان مفت ماسک تقسیم کیے۔
اطلاعات کے مطابق کورونا وبا کے دوران عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے حکومت کی جانب سے متعدد ایڈوائزری جاری کیے گئے تھے جس میں لوگوں کو ماسک، سینیٹائزر اور عوامی دوری کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ لیکن ملک میں لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی لوگوں نے کورونا وائرس کے پیش نظر لاپرواہی شروع کردی، جس سے ملک میں کورونا کے معاملے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔