ضلع کے دیہاتی علاقوں میں ضلع پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے اپنی ٹیم کے ساتھ دورہ کیا، جہاں انہوں نے لوگوں سے حکومتی کی جانب سے جاری کردہ گائڈ لائن پر عمل کرنے کی ہدایت کی، اس کے علاوہ عوام کو ویکسینیشن میں حصہ لینے کی نصیحت کی۔
اجمیر: دیہی علاقوں میں کورونا سے متعلق بیداری مہم - ونا وائرس سے متعلق بیداری
ریاست راجستھان میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر پولیس نے دیہی علاقوں میں بھی سختی کردی ہے، اجمیر پولیس اور ضلع کلکٹر شہری علاقوں کے علاوہ اب دیہاتوں میں بھی جاکر مقامی لوگوں کو کورونا وائرس سے متعلق بیداری پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
![اجمیر: دیہی علاقوں میں کورونا سے متعلق بیداری مہم کورونا سے متعلق بیداری مہم](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-11890958-796-11890958-1621932879956.jpg)
کورونا سے متعلق بیداری مہم
کورونا سے متعلق بیداری مہم
خاص بات یہ ہے کہ ضلعی پولیس کپتان جگدیش چندر شرما اور ضلع کلکٹر پرکاش راج پروہت نے جگہ جگہ اپنی کار سے اتر کر لوگوں کو سمجھایا۔ غور طلب ہے کہ ضلع میں کورونا وبا کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے یہی وجہ ہے کہ ضلع انتظامیہ اب شہری علاقوں سے لے کر دیہاتی علاقے تک میں سختی کرتی نظر آرہی ہے۔