اجمیر:راجستھان کے عالمی شہرت یافتہ حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ میں وضو خانے کو منہدم کئے جانے کے بعد خادمین میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ کمیٹی کے اراکین کے درمیان الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی درمیان خادم ایس ایف امین چشتی نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ درگاہ کمیٹی نے وضو خانے کو منہدم کر دیا ہے۔ درگاہ کمیٹی کی اجازت سے انہوں نے اپنے مہمانوں کی مدد سے وضو خانہ کی تعمیر کروائی تھی۔ وضو خانہ تعمیر کرانے والوں نے کمیٹی کی اجازت لے کر وضو خانے میں فوارے لگوائے تھے۔
ذرائع کے مطابق مہاراشٹر کے چند لوگوں نے اجمیر شریف درگاہ میں اجمیر شریف درگاہ کے وضو خانے کی تجدیدکاری کے ساتھ ساتھ فوارا لگوایا تھا۔ رنگ برنگے فوارا کی وجہ سے وضو خانہ توجہ کا مرکز بن چکا تھا۔ مہاراشٹرا کے نبو بھائی اور ان کی ٹیم نے لاک ڈاؤن 2020 میں کے دوران درگاہ کمیٹی کی اجازت لے کر خوبصورت وضو خانہ کی تعمیر کروائی تھی۔ اس میں رنگ برنگی روشنیوں کا استعمال کیا گیا تھا۔