اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cricket at Waqf Land in Jaipur: جے پور میں وقف کی زمین پر کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے تنازعہ - راجستھان مسلم وقف بورڈ

راجستھان کے جے پور میں وقف کی زمین پر کابینی وزیر کے بیٹے کے ذریعے کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے Cricket at Waqf Land in Jaipur۔ مسلم تنظیموں نے اس کی مخالفت کی ہے تو روہت جوشی نے کہا کہ ہمیں اس کی اجازت وقف کے افسران سے ملی ہے۔

Cricket at Waqf Land in Jaipur
Cricket at Waqf Land in Jaipur

By

Published : Jan 7, 2022, 2:03 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے رام گٹھ موڑ علاقے Ramgath Area Jaipur میں راجستھان مسلم وقف بورڈ Rajasthan Muslim Waqf Board کے اجازت کے بغیر کھیلے جارہے کرکٹ ٹورنامنٹ کو لے کر تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ کابینی وزیر کے بیٹے کرکٹ میچ کا انعقاد کر رہے ہیں تو دوسری طرف مسلم تنظیم Muslim Organization Jaipur اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔

ویڈیو دیکھیے۔
میچ کے سربراہ اور کابینی وزیر روہت جوشی نے کہا کہ مقامی باشندوں کی جانب سے مجھے یہ بتایا گیا کہ اس کربلا میدان وقت وقت پر کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کئے جاتے رہے ہیں اس لئے ہم لوگوں کی جانب سے یہاں پر یہ ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا۔

روہت جوشی نے کہا کے میں راجستھان مسلم وقف بورڈ Rajasthan Muslim Waqf Board گیا تھا وہاں پر میں نے بورڈ کے اعلی افسران سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ میری جانب سے تو آرڈر جاری کر دیا گیا ہیں۔ اس کے بعد میں اقلیتی کمیشن گیا وہاں پر مجھے اس بات کا بھروسہ دلایا گیا کہ آپ کو اجازت دے دی گئی ہے۔
مسلم تنظیمیے کررہی مخالفت

وہی ہے جس طرح سے راجستھان مسلم وقف بورڈ کی زمین پر کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے اس پورے معاملے کو لے کر راجستھان کی مختلف تنظیموں کی جانب سے کابینہ وزیر کے فرزند روہت جوشی کی مخالفت کی جارہی ہے اور یہاں پر روزانہ الگ الگ طرح سے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:

وہیں جو تنظیم اس پورے ٹورنامنٹ کی مخالفت کر رہی ہیں ان تنظیموں کے ذمہ داران کو ان کی رہائش گاہ سے پولیس کی جانب سے نظر بند کر دیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details