اردو

urdu

ETV Bharat / state

رکن پارلیمان ڈاکٹر کیروری لال مینا کا متنازعہ بیان

رکن پارلیمان ڈاکٹر کیروری لال مینا نے سچن پائلٹ اور کانگریس پارٹی کے دیگر باغی ارکان اسمبلی پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی میں ان کے لیے واپسی ناک کٹوانے کے مترادف ہوگی۔

رکن پارلیمان ڈاکٹر کیروری لال مینا  کا متنازعہ بیان
رکن پارلیمان ڈاکٹر کیروری لال مینا کا متنازعہ بیان

By

Published : Jul 16, 2020, 6:35 PM IST

انھوں نے کہا کہ سچن پائلٹ سمیت 19 رکن پارلیمان دوبارہ کانگریس میں آتے ہیں وہ ان کے لیے ناک کٹوانے کے مترادف ہوگا۔

راجیہ سبھا کے رکن اسمبلی ڈاکٹر کیروری لال مینا نے جمعرات کو جاری سیاسی بحران کے بارے میں ایک بڑا بیان دیا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے لوگ الجھے ہوئے ہیں ، ایسی صورتحال میں وزیر اعلی اشوک گہلوت کو اپنے جادو سے اس الجھن کو دور کرنا چاہئے ۔

اس دوران انہوں نے کہا کہ اگر کوئی تیسری پارٹی تشکیل دی گئی تو یہ سچن پائلٹ کا فیصلہ ہوگا۔

رکن پارلیمان ڈاکٹر کیروری لال مینا کا متنازعہ بیان

یہ بھی پڑھیں:راجستھان کی سیاسی صورت حال پر ایک نظر

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ کے مابین تنازعہ کی وجہ سے ریاست میں ترقیاتی کام تعطل کا شکار ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سچن پائلٹ سمیت 19 رکن اسمبلی اگر بی جے پی میں شامل ہوتے ہیں تو وہ ان کا استقبال کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details