اردو

urdu

ETV Bharat / state

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کانگریس کا احتجاج

جے پور میں کانگریس کی جانب سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بی جی پی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

congress protest
congress protest

By

Published : Jun 29, 2020, 3:50 PM IST

ریاست راجستھان کے دار الحکومت جے پور میں کانگریس کی جانب سے پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں ہو رہے اضافے کو لے کر احتجاج کیا گیا، یہ احتجاج بنی پارک علاقے میں واقع یوتھ کانگریس دفتر میں کیا گیا۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کو لے کر کانگریس کا احتجاج

اس پروگرام میں کانگریس رہنماؤں نے مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، وہیں اس دوران سماجی دوری کے خلاف ورزی صاف طور پر نظر آئی۔

ریاست کے نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا 'گزشتہ کچھ برسوں سے مسلسل طور پر پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں جس طرح سے اضافہ ہورہا ہے وہ غلط ہے'۔

انہوں نے کہا 'مودی حکومت عام عوام کیلئے روز بروز غلط فیصلے لے رہی ہے، اس لیے کانگریس جماعت کی قومی صدر سونیا گاندھی نے یہ فیصلہ لیا تھا کہ آج پیر کے روز پورے ملک میں کانگریس جماعت کی جانب سے مہنگائی کو لے کر احتجاج کیا جائے گا'۔

اس احتجاج میں کثیر تعداد میں کانگریس کے کارکنان ریاستی سمیت حکومت میں ٹرانسپورٹ وزیر پرتاپ سنگھ، بجلی وزیر بی ڈی کلہ، خوراک وزیر رمیش مینا، ممتا بھو پیش، راجندر یادو، اسمبلی رکن رفیق خان موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details