جے ای ای اور نیٹ امتحان منعقد کرنے کے خلاف کانگریس کے اس احتجاج میں کانگریس کے اعلیٰ رہنما بشمول ریاستی صدر گووند سنگھ دوٹاسرا موجود ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی 'اسپیک اپ فار اسٹوڈنٹ سیفٹی' کے نام سے آن لائن مہم بھی صبح 10 بجے سے شروع ہوگی۔
واضح رہے کہ یکم ستمبر سے 6 ستمبر تک پورے ملک میں جے ای ای (JEE) مینز اور 13 ستمبر کو نیٹ (NEET) کے امتحانات ہونے جارہے ہیں جس کے خلاف راجستھان کانگریس امتحانات ملتوی کرنے کے لیے احتجاج کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
راجستھان کانگریس کی جانب سے 28 اگست کو اے آئی سی سی کی ہدایت پر راجستھان کانگریس کے ذریعہ پوری ریاست کے ضلعی صدر دفاتر میں مظاہرے کیے جائیں گے۔ جے پور میں بھی کانگریس پارٹی ان امتحانات کے منعقد کرنے کے خلاف احتجاج کرے گی۔
دارالحکومت جے پور میں صبح گیارہ بجے ہونے والے اس احتجاج میں ریاستی کانگریس کے صدر گووند سنگھ دوٹاسرا سمیت کانگریس کے اعلی رہنما شریک ہوں گے۔