اجمیر:کانگریس ایس سی-ایس ٹی، او بی سی اور اقلیتی محکمہ کے قومی انچارج کے راجو اپنے دورے کے دوران اجمیر پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لوگ بی جے پی کی عوام مخالف پالیسیوں سے نالاں ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں ایک بار پھر کانگریس کی حکومت بنے گی۔ انہوں نے سرکٹ ہاؤس میں میڈیا سے ملاقات کی اور کہا کہ کانگریس کے لیڈرشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کا مقصد ایسے لیڈروں کو تیار کرنا ہے جو عوام کی خدمت کریں اور ان کا اعتماد جیتیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ائندہ بھی راجستھان انتخابات میں گہلوت حکومت اپنا پرچم لہرائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں راجستھان میں کانگریس حکومت کی طرف سے کئے گئے ترقیاتی کاموں پر پورا بھروسہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کارکنان کا نعرہ "کام کیا دل سے، کانگرس پھر سے’ کے نعرے کے ساتھ عوام کے درمیان جائے گی۔ کے راجو نے کہا کہ اے آئی سی سی کا لیڈرشپ ڈیولپمنٹ مشن راجستھان میں گزشتہ چار پانچ مہینوں سے چل رہا ہے۔ اب تک یہ پروگرام تقریباً 59 اسمبلی حلقوں میں چلایا جا چکا ہے۔ یہ پروگرام پیر کو اجمیر ڈویژن میں منعقد کیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو کس طرح جیتنا ہے اس پر بات چیت کی گئی ہے۔