اس مہم کے ذریعہ کانگریس پارٹی کی جانب سے کورونا انفیکشن کے اس مشکل دور میں لوگوں کے معاشی حالات سے لڑنے کے لئے 10 ہزار روپے کی براہ راست نقد رقم منتقلی کا مطالبہ کیا جائے گا۔
کانگریس کی جانب سے سوشل میڈیا پر'اسپیک اپ انڈیا' مہم چلائی جائے گی کانگریس پارٹی کی طرف سے یہ کہا جارہا ہے کہ ان کے لوک سبھا انتخابات میں جو بھی اعلان کیا گیا تھا کہ اگر کانگریس پارٹی جیت جاتی ہے تو انکم ٹیکس کے دائرے سے باہر لوگوں کا کیش ٹرانسفر ہر ماہ کیا جائے گا۔
اسی بنیاد پر مرکزی حکومت کو اب ہر خاندان میں کم از کم 10 ہزار نقد رقم ٹرانسفر کرنا چاہئے۔
اس دوران کانگریس کی زیر اقتدار ریاستوں میں ایک مستقل سوال یہ بھی اٹھ رہا ہے کہ کیا وہ بھی اپنی ریاستوں میں 'نیائے یوجنا' کو نافذ کرے گے۔
چھتیس گڑھ کی کانگریس حکومت نے پہل کی اور اپنی ریاست کے کسانوں کے لئے 'نیائے یوجنا' کا آغاز کیا۔ ایسی صورتحال میں راجستھان سمیت کانگریس کے دیگر حکمران ریاستوں میں 'نیائے یوجنا' کے نفاذ کی بات کی جارہی ہے۔
اس سلسلے میں جب راجستھان کے نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ راجستھان کے لاک ڈاؤن ون میں ہی الگ الگ طبقے کے لوگوں میں جن میں بی پی ایل اور بزرگ سمیت دیگر لوگوں کو کھاتے میں نقد رقم ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اشیائے خوردونوش بھی دیئے گئے ہیں۔
اس کے پیچھے ہماری سوچ یہ تھی کہ جب پیسہ لوگوں کے ہاتھ میں جائے گا تب ہی وہ ضروری سامان خرید سکیں گے۔