اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان میں کانگریس کو بڑی شکست کا سامنا ہو گا: مودی - راجستھان میں کانگریس کو ہار ہوگی

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ راجستھان میں ظلم، بدعنوانی اور مافیا راج سے چھٹکارا پانے کے لیے کانگریس کو ختم کرنے کی ضرورت ہے اور دعویٰ کیا کہ ریاست میں جو ماحول پیدا ہوا ہے اس سے لگتا ہے کہ کانگریس کو اس بار بڑی شکست ہوگی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 22, 2023, 7:00 PM IST

بھیلواڑہ: وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ راجستھان میں ظلم، بدعنوانی اور مافیا راج سے چھٹکارا پانے کے لیے کانگریس کو ختم کرنے کی ضرورت ہے اور دعویٰ کیا کہ ریاست میں جو ماحول پیدا ہوا ہے اس سے لگتا ہے کہ کانگریس کو اس بار بڑی شکست ہوگی اور اب کبھی بھی اشوک گہلوت وزیر اعلیٰ نہیں بن سکیں گے مودی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار کی حمایت میں بھیلواڑہ کے کوٹڑی میں انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے آشیرواد سے اتنی بڑی کانگریس راجستھان میں شکست سے دوچار ہونے والی ہے۔ اس بار بڑے بڑے قدآور بھی بوریا بستر لے کر گھر جانے پر مجبور ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی جلسہ ہو یا فتح کا جلسہ، جہاں جہاں نظر پہنچ رہی ہے لوگ ہی لوگ نظر آرہے ہیں۔ اگر اتنی بڑی تعداد میں مائیں بہنیں آشیرواد دینے آئیں تو سمجھ لینا چاہیے کہ فتح یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھیلواڑہ کی ٹیکسٹائل کی امیج کو داغدار کیا گیا ہے۔ کانگریس کی پالیسی کی وجہ سے بہت سی صنعتیں ہجرت کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجولیا کان کنی کا علاقہ ہے لیکن یہاں مافیا راج کرتے ہیں۔ بی جے پی کی حکومت آنے پر ان پر قابو پالیا جائے گا۔ بھیلواڑہ کو وندے بھارت ٹرین ملی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی آمد و رفت آسان ہو رہی ہے۔

شاہ پورہ کے بارہٹھ اور پاتھک کنبوں کو یاد کرتے ہوئے مودی نے کہا، "کچھ مہینے پہلےہی بھگوان دیو نارائن کے اوترن کے دن میں ایک عقیدت مند کے طور پر درشن کرنے آیا تھا۔ آج میں عوام سے ایک خادم کے طورپر ملنے آیا ہوں۔ پورے راجستھان میں دو دن کے بعد 25 نومبر کو ووٹنگ ہو رہی ہے۔ عوام نے بی جے پی کو اپنا آشیرواد دے دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس حکومت کے جانے کی الٹی گنتی بھی شروع ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ راجستھان کا بچہ بچہ کہہ رہا ہے، ہر ماں بہن کہہ رہی ہے، گاؤں دھنی کے لوگ کہہ رہے ہیں گہلوت جی، گہلوت جو کونی ملے ووٹ جی، گہلوت جی کونی ملے ووٹ جی۔ بھیلواڑہ کے لوگ کہہ رہے ہیں، گہلوت جی کو کہیں سے ووٹ نہیں ملے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس میں دہلی کے لیڈر کہہ رہے ہیں کہ وہ گہلوت کو دوبارہ وزیر اعلیٰ بنائیں گے۔ دہلی کے لیڈروں کا غرور دیکھیں۔ آپ لوگ دہلی کے اپنے لیڈروں کی تاریخ جانتے ہیں۔ کانگریس میں اگر کوئی سچ بولتا ہے اور سچ بولنے کی وجہ سے اس خاندان کو تھوڑی تکلیف بھی ہوجائے تو سمجھ لیجئے کہ سیاست گڈھے میں گئی۔

مودی نے کہا کہ پائلٹ نے ایک بار کانگریس کی بھلائی کے لیے اس کنبہ کو چیلنج کیا تھا لیکن یہ خاندان ایسا ہے کہ اس نے پائلٹ کو سزا دی۔ وہ اب نہیں رہے لیکن ان کا غصہ ان کے بیٹے پر بھی نکالا جا رہا ہے۔ جو بھی اس خاندان کے خلاف آواز اٹھائے گا یہ خاندان اس کے خلاف کچھ نہ کچھ ضرور کرے گا۔ انہوں نے کہا، 'میں نے بانسواڑہ میں اتنا بڑا اعلان کیا کہ اب گہلوت جی کبھی بھی راجستھان کے وزیر اعلیٰ نہیں بن پائیں گے۔ کانگریس کے دور حکومت میں راجستھان کی ثقافت کو خطرہ لاحق رہا ہے۔ کانگریس نے خوشامد کا جو راستہ اختیار کیا ہے وہ راجستھان کو تباہی کی طرف لے جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارے لڑکے میچ جیت رہے تھے لیکن پھر پنوتی ۔۔۔ راہل گاندھی کا طنز

انہوں نے کہا کہ بھیلواڑہ کے لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ فرقہ وارانہ کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ اگر کانگریس اقتدار میں ہے تو نقل مکانی بڑھے گی اور خواتین اور غریبوں پر مظالم بڑھیں گے۔ آج وقت کی ضرورت ہے کہ کانگریس کو راجستھان حکومت سے ہمیشہ کے لیے ہٹایا جائے۔ مودی نے کہا کہ کوٹڑی میں اتنا بڑا جلسہ پہلے نہیں ہوا ہوگا۔ انہوں نے عوام سے عہد کراتے ہوئے کہا کہ راجستھان کمل کا انتخاب کرے گا۔

یو این اائی

ABOUT THE AUTHOR

...view details