اس بات کا اعلان خود وزیر تعلیم اور کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے آج گورنر کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔
گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے کہا کہ موجودہ وقت میں جو عوام کی حکومت ہیں اس حکومت کو گرانے کے لیے جس طرح سے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔ ان منصوبوں کو ناکام کرنے کے لیے ہمارے تمام کانگریس پارٹی کے کارکنان نے احتجاج کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔
اس لیے ہفتہ کے روز پورے راجستھان کے ہر ضلع ہیڈکوارٹر پر کانگریس پارٹی کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا۔
گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے کہا کہ کانگریس کا یہ احتجاج جو لوگ ہماری حکومت کو گرانا چاہتے ہیں۔ ان لوگوں کا پردہ فاش کرنے کے لئے کیا جائے گا۔