اردو

urdu

ETV Bharat / state

Congress Protests in Jaipur: راہل گاندھی کی حمایت میں جے پور میں احتجاج - راہُل گاندھی سے ای ڈی کی پوچھ گچھ

کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما راہل گاندھی کو ای ڈی کی جانب سے پوچھ گچھ کے لیے طلب کیے جانے پر جے پور میں کانگریس کارکنان سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔ Protest in Jaipur in Support of Rahul Gandhi

Protest in Jaipur in support of Rahul Gandhi
راہُل گاندھی کی حمایت میں جے پور میں احتجاج

By

Published : Jun 16, 2022, 3:00 PM IST

جے پور:راہل گاندھی سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ کے معاملے میں راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں کانگریس پارٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرہ جے پور کے سوِل لائنس پھاٹک علاقے میں کیا گیا۔ یہاں مظاہرین گورنر کی رہائش گاہ کی جانب روانہ ہوئے لیکن ان تمام لوگوں کو گورنر ہاؤس سے پہلے ہی پولیس نے روک دیا، جس کے بعد کانگریس کارکنان نے جم کر نعرے بازی کی، اس دوران کثیر تعداد میں کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اور کابینہ وزیر موجود تھے۔ ED Interrogation to Rahul Gandhi

راہُل گاندھی کی حمایت میں جے پور میں احتجاج

وہیں، اس احتجاجی مظاہرہ کے تحت ایک بڑا پروگرام بھی پارٹی کی جانب سے منعقد کیا گیا جس میں مقررین نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما راہُل گاندھی کو پوچھ تاچھ کے لیے بلا کر پریشان کیا جا رہا ہے، یہ غلط بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جمہوریت کو ختم کرنے کا کام بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کر رہی ہے لیکن ہم لوگ سخت الفاظ میں مرکزی حکومت کو یہ وارننگ دینا چاہتے ہیں کہ راہُل گاندھی اکیلے نہیں ہیں، ہم سب لوگ ان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details