اردو

urdu

ETV Bharat / state

Congress protests: جےپور میں مہنگائی کے خلاف کانگریس کا احتجاج

پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف آج کانگریس کارکنان نے جے پور میں زور دار (protests) احتجاج کیا۔

جےپور میں مہنگائی کے خلاف کانگریس کا احتجاج
جےپور میں مہنگائی کے خلاف کانگریس کا احتجاج

By

Published : Jun 11, 2021, 4:23 PM IST

ملک میں پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل ہورہے اضافے کے خلاف آج کانگریس پارٹی کی جانب سے ملک گیر احتجاج کیا گیا۔

اس دوران راجستھان کی دارالحکومت جے پور میں کانگریس کے کارکنان نے 250 وارڈو کے الگ الگ پیٹرول پمپوں پر احتجاج کیا۔

وہیں کانگریس کے ریاستی وزیر پرتاپ سنگھ کی قیادت میں سیول لائنس علاقے میں واقع پیٹرول پمپ پر زبردست احتجاج کیا گیا۔

ویڈیو

کانگریس کارکنان نے مظاہرے کے دوران مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل ہورہے اضافے کو روکا جائے اور گیس کی سبسیڈی بحال کیا جائے۔

اس دوران ٹرانسپورٹ کے وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج مہنگائی آسمان چھو رہی ہے اس لئے ہم لوگوں کو سڑکوں پر اترنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت مہنگائی پر لگام نہیں لگاتی تب تک کانگریس کا احتجاج جاری رہے گا۔

اس احتجاج میں راجستھان حکومت کی وزیر تعلیم گویند سنگھ ڈوٹاسرا سمیت دیگر رہنما اور کارکنان شامل ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details