اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sonia Gandhi Sends Chadar for Ajmer Dargah کانگریس کی جانب سے اجمیر درگاہ پر چادر پیش کی گئی - کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور سونیا گاندھی کی جانب سے بھی عرس کے موقعے پراجمیر شریف درگاہ پر چادرپیش کی گئی۔ عمران پرتاپ گڑھی اور سکھویندر سنگھ رندھاوا اس چادر کو لے کر اجمیر شریف درگاہ پرپہنچے۔ اس موقعے پر ملک میں امن و امان کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔ Sonia Gandhi Send Chadar For Ajmer Sharif

کانگریس کی جانب سے اجمیر شریف کی درگاہ پر چادر پیش کی گئی
کانگریس کی جانب سے اجمیر شریف کی درگاہ پر چادر پیش کی گئی

By

Published : Jan 28, 2023, 2:10 PM IST

کانگریس کی جانب سے اجمیر شریف کی درگاہ پر چادر پیش کی گئی

اجمیر: خواجہ صاحب کے 811 عرس مبارک کے خصوصی موقع پر کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے اور سونیا گاندھی کی جانب سے چادر پوشی کی گئی۔ کانگریس کے دونوں سنیئر رہنماؤں کی جانب سے عقیدت کی چادر کانگریس اقلیتی محکمہ کے قومی صدر عمران پرتاپگڑھی اور نیشنل کانگریس جنرل سکریٹری اور راجستھان ریاستی انچارج سکھوندر سنگھ رندھاوا لے کر پہنچے تھے۔

درگاہ پر حاضری دینے کے بعد عمران پرتاب گڑھی نے درگاہ کے بند دروازے پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور سونیا گاندھی کا ملک کے نام پیغام پڑھ کر سنایا اور ہم وطنوں کو خواجہ صاحب کے 811 عرس کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس کے سنئیر رہنماوں کے پیغام کے حوالے سے کہاکہ ملک میں امان و امان اور خوشحالی کے لئے دعا مانگی گئی ہے۔ ملک کو اس وقت دعا کی سخت ضرورت ہے۔ہم اپنی پارٹی کی جانب سے ملک میں بھائی چارے اور قومی یکجہتی کے لئے بھی دعا مانگی۔

یہ بھی پڑھیں:Ajmer Sharif Urs اجمیر درگاہ میں عرس کے موقع پر عقیدتمندوں کی کثیر تعداد

ان کا مزید کہنا ہے کہ چادر پیش کرنے کا یہ حسین موقع ہمارے وطن کی گنگا جمنا تہذیب اور قومی یکجہتی،آپسی بھائی چارہ, پیار و محبت اور ادب و رواداری کی علامت ہے۔ اس سے پوری دنیا میں یہ پیغام جاتا ہے کی ہندوستان میں قومی اتحاد اور بھائی چارہ کی جڑے انتہائی گہری ہے۔ یہ روایت ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہے۔اس کی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ آئیے ہم سب مل کر خواجہ صاحب کی بارگاہ میں ہاتھ اٹھا کر دعا کریں کہ ملک کے اندر پیار محبت، جمہوریت اور صدیوں پرانی گنگا جمنی تہذیب ہمیشہ برقرار رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details