نئی دہلی: راجستھان اسمبلی انتخابات کے لئے ایک ہفتہ سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے۔ کانگریس کے سربراہ ملکارجن کھرگے اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا راجستھان میں دو دو عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی مہم کی قیادت کر رہے ہیں۔ کھرگے راجستھان میں جلسہ عام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ صدر کانگریس دو عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ پہلا انوپ گڑھ اسمبلی حلقہ میں دوپہر 12 بجے اور دوسرا ہنومان گڑھ اسمبلی حلقہ میں دوپہر 2 بجے خطاب کریں گے۔
کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھی راجستھان میں دو عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گی۔ وہ دوپہر 12 بجے کیکری علاقے میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گی جبکہ دوپہر 1.30 بجے ایک جہاج پور اسمبلی حلقہ میں جلسہ سے خطاب کریں گی۔