ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سماجی کارکن مجاہد علی نقوی نے کہا کہ مسلمان نوجوان اب یہ سوچنے لگا ہے کہ اگر ہم کانگریس کی حمایت کرتے ہیں تو ہم ان سے توقع بھی رکھتے ہیں۔ لیکن کانگریس ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔
مجاہد نے کہا کہ موجودہ وقت کی بات کی جائے تو ابھی حال ہی میں جےپور ہیریٹیج میونسپل کارپوریشن کا انتخاب مکمل ہوئے تھے، زیادہ تر مسلموں نے کانگریس کو حمایت دی تھی، لیکن مسلمانوں کو ہی نظرانداز کرتے ہوئے مسلم میئر نہیں بنایا گیا۔ ایسے میں مسلمانوں نے دیکھا کہ کانگریس ہم لوگوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلمان کانگریس کو ووٹ دیتا ہے اور اپنی پریشانیوں کا حل چاہتا ہے، لیکن کانگریس حکومت کے اس دور میں بھی مسلمانوں کی پریشانیوں کا حل نہیں کیا جا رہا۔