الور: ریاست راجستھان کے الور میں ضلع کانگریس کمیٹی کی طرف سے میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس میٹنگ میں بھارت جوڑو یاترا کی آمد پر اُن کی اجلاس اور دیگر پروگراموں کے سلسلے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی۔ ضلع کے مالا کھیڑا میں ہونے والی راہل گاندھی کی میگا ریلی میں قریب 5 لا کھ لوگوں کی بھیڑ اکھٹا کرنے کا ہدف طے کیا گیا۔ اس سے متعلق وزیر تعلیم الور کے انچارج وزیر بی ڈی کلا، کابینی وزیر ٹیکارام جولی، سابق مرکزی وزیر بھنور جیتیندر سنگھ سمیت دیگر ایم ایل اے کارکن موجود تھے۔ میٹنگ میں سبھی بلاکوں کے عہدیداروں کو ذمے داری دی گئی۔ Alwar District Congress Committee meeting
اس موقع پر جتیندر سنگھ نے کہا کہ الور میں راہل گاندھی کی ریلی تاریخی ہوگی۔ راجستھان میں جھالواڑہ کے راستے میں داخل ہوگی اور الور میں سوریر سے داخل ہوگی۔ ریاست کی سب سے بڑی ریلی مالاکھیڑا میں ہوگی جس میں پانچ لاکھ کی بھیڑ اکھٹا کرنے کے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ڈیگاؤگا اور رام گڑھ میں نکڑ سبھا ہوگی۔ اس ریلی میں پورے ریاست اور ہریانہ کے لوگ حصہ لیں گے۔ راہل گاندھی کے الور کی یاترا کی تاریخ کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا اور نہ ہی پروگرام کا اعلان کیا جائے گا۔