اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sachin Pilot Protest کانگریس لیڈر سچن پائلٹ کا ایک دن کا انشن شروع - راجستھان میں بی جے پی حکومت کے دوران کرپشن

کانگریس لیڈر سچن پائلٹ آج جے پور میں شہید اسمارک پر انشن پر بیٹھے ہیں۔ چھتیس گڑھ حکومت میں وزیر صحت ٹی ایس سنگھ دیو سمیت اپوزیشن کے لیڈروں کی بھی حمایت مل رہی ہے۔ Sachin Pilot Hunger Strike

کانگریس لیڈر سچن پائلٹ کا ایک دن کا انشن شروع
کانگریس لیڈر سچن پائلٹ کا ایک دن کا انشن شروع

By

Published : Apr 11, 2023, 2:24 PM IST

جے پور: راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ ریاست کی سابقہ وسندھرا حکومت کے دوران ہونے والے بدعنوانی کے معاملوں کی جانچ کے لیے آج یہاں انشن پر بیٹھے ہیں۔ سچن پائلٹ نے صبح 11 بجے شہید اسمارک پر اپنا یک روزہ بھوک ہڑتال (انشن) شروع کیا۔ اس موقع پر سچن پائلٹ کے بہت سے حامی بھی موجود ہیں انشن کے مقام پر پوسٹر پر مہاتما گاندھی کی تصویر اور وسندھرا حکومت میں بدعنوانی کے خلاف انشن لکھا ہوا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سچن پائلٹ نے اتوار کے روز پریس کانفرنس میں سابقہ وسندھرا راجے حکومت کے دوران بدعنوانی کے معاملوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرنے کے لیے شہید اسمارک پر بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا اور کہا تھا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ کو اس سلسلے میں دو خطوط لکھے ہیں، جن میں بدعنوانی کے معاملوں کی اشوک گہلوت سے انکوائری کرانے کی درخواست کی تھی، لیکن حکومت کے ساڑھے چار سال گزرنے کے بعد بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی، ایسے میں انہیں انشن کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے ریاستی انچارج ونے مشرا نے سچن پائلٹ کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے ریاست کے لوگوں سے سچن کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔ ونے مشرا نے ٹویٹ کیا اور لکھا سب سے کرپٹ اور بیکار حکومت راجستھان کی کانگریس حکومت ہے۔ اس قدر کرپٹ کہ اپنی ہی حکومت کا ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان لیڈر سچن پائلٹ آج کرپشن کے خلاف انشن پر بیٹھا ہے۔ ونے مشرا نے ایک اور الزام لگاتے ہوئے ٹویٹ کیا اور لکھا وسندھرا راجے اور اشوک گہلوت کا راجستھان میں اٹوٹ اتحاد ہے۔ آج راجستھان کو اگر کسی نے لوٹا ہے تو وہ وسندھرا اور اشوک گہلوت کا اٹوٹ اتحاد ہے۔ اے اے پی لیڈر نے کہا کہ یہی بنیادی وجہ ہے کہ ریاست پر ملک میں سب سے زیادہ قرض ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راجستھان پر تقریباً 5 لاکھ کروڑ روپے کا قرض ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details