کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلیٹ بدھ کے روز اپنے اسمبلی حلقے ٹونک کے دورے پر رہے، جہاں کانگریسی رہنماؤں کی جانب سے ان کے استقبالیہ پوسٹر بھی لگائے گئے۔ لیکن یہاں پر لگائے گئے پوسٹر اپنے آپ میں الگ پیغام دیتے ہوئے نظر آئے۔
ٹونک کے گھنٹاگھر علاقے میں پائلٹ کے استقبال کے لیے لگائے گئے پوسٹرز پر سچن پائلٹ کی تصویر تو نظر آئی اور جو مقامی رہنما ہے ان کی بھی تصویر نظر آئی لیکن جو کانگریس اعلی کمان ہیں جن میں سونیا گاندھی، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی سمیت جو کانگریس کے اعلی رہنما ہے وہ تمام اس پوسٹرز سے غائب نظر آئے۔ حالانکہ اس بڑے پوسٹر کے علاوہ جو دوسرے پوسٹر لگے ہوئے تھے ان میں کانگریس ہائی کمان کی تصویر نظر آرہی تھی، وہی اس بڑے پوسٹر کو دیکھتے ہوئے ایک بات تو ظاہر ہوچکی ہے کہ گزشتہ کچھ روز قبل تک راجستھان میں جو سیاست نظر آرہی تھی اور جس طرح سے پائلٹ کو کانگریس کی جانب سے الگ کر دیا گیا تھا اور جو صلح ہوئی، ابھی بھی اندرونی طور پر ویسی ہی ہے۔