نئی دہلی: راجستھان کے وزیر اعلی بھجن لال شرما کے سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کے اعلان کے ایک دن بعد تجربہ کار کانگریس کے رہنما جے رام رمیش نے بی جے پی کی جانب سے کانگریس کے منشور کے وعدے کو اپنانے کا دعوی کیا ہے۔
راجستھان کے وزیراعلی بھجن لال شرما نے اعلان کیا تھا کہ ریاستی حکومت یکم جنوری سے 450 روپے کی سبسڈی والے نرخوں پر ایل پی جی سلنڈر فراہم کرے گی۔ کانگریس رہنما جے رام رمیش نے بی جے پی کے اس اقدام کو کانگریس پارٹی کی جیت کے طور پر تسلیم کیا ہے۔
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ جے رام رمیش نے ایکس پر لکھا کہ "اگرچہ کانگریس پارٹی راجستھان اسمبلی انتخابات میں شکست سے دوچار ہوئی ہے تاہم بی جے پی ہماری ضمانتوں کی نقل کر رہی ہے۔ کل یہ اعلان کیا گیا تھا کہ ریاست میں یکم جنوری سے ایل پی جی سلنڈر 450 روپے میں دیئے جائیں گے۔ حالانکہ کانگریس ریاست کے 1.4 کروڑ خاندانوں کو 500 روپے میں ایل پی جی سلنڈر فراہم کرنے جا رہی تھی، لیکن بی جے پی حکومت صرف 70 لاکھ خاندانوں کو 450 روپے میں گیس سلنڈر فراہم کرے گی۔