سرحدی ضلع جیسلمیر سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے سینیئر رہنما اور راجستھان حکومت میں اقلیتی وزیر صالح محمد کے والد غازی فقیر نے اس دنیا کو الوداع کہہ دیا۔
غازی فقیر گزشتہ کئی روز سے بیمار چل رہے تھے، ان کا علاج بھی کروایا جا رہا تھا۔انہوں نے اپنی زندگی کی آخری سانس لی اور اس دنیا کو الوداع کہہ دیا، ان کے انتقال کی معلومات ان کے بیٹے پیرانی فقیر نے ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندے کو فون پردی۔