مغربی راجستھان میں مسلم برادری کے سب سے بڑے مذہبی رہنما اور کانگریسی رہنما غازی فقیر کو جیسلمیر میں ان کے مقامی گاؤں جھابرا میں سپرد خاک کیا گیا، ان کی آخری رسومات میں کانگریس کے کئی سینیئر رہنما بھی موجود رہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ کورونا وبا گائیڈ لائن کے مطابق ان کی تمام آخری رسومات مکمل کی گئی، لیکن سب سے بڑے مذہبی رہنما ہونے کی وجہ سے ان کے جنازے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کا ہجوم امڈ پڑا۔ غازی فقیر کا جنازہ ان کی رہائش گاہ سے روانہ ہوا اور مختلف مقامات سے ہوتا ہوا قبرستان پہنچا اور قبرستان میں ان کو سپرد خاک کیا گیا۔
وہیں غازی فقیر کے انتقال کے بعد میں راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کی جانب سے غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔