اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rahul Gandhi on Congress Party کانگریس مہاتما گاندھی کی پارٹی ہے، ساورکر یا گوڈ سے کی نہیں، راہل گاندھی - بھارت جوڑو یاترا

راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کے راجستھان میں داخل ہونے کے بعد ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'کانگریس مہاتما گاندھی کی پارٹی ہے، ساورکر یا گوڈ سے کی پارٹی نہیں ہے۔ 'Rahul Gandhi on Godse

کانگریس مہاتما گاندھی کی پارٹی ہے، ساورکر یا گوڈ سے  کی نہیں، راہل گاندھی
کانگریس مہاتما گاندھی کی پارٹی ہے، ساورکر یا گوڈ سے کی نہیں، راہل گاندھی

By

Published : Dec 5, 2022, 10:37 AM IST

کوٹہ: کانگریس پارٹی کے سابق قومی صدر راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس مہاتما گاندھی کی پارٹی ہے، ساورکر یا گوڈ سے کی پارٹی نہیں ہے۔ راہل گاندھی 'بھارت جوڑو یاترا' کے راجستھان میں داخل ہونے کے بعد ضلع جھالواڑ کے چنوالی پلیا کے نزدیک ایک مختصر استقبالیہ ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ راہل گاندھی مدھیہ پردیش سے چنولی کے راستے راجستھان میں داخل ہونے کے بعد پرجوش نظر آئے اور ان کا استقبال کرنے پہنچے تمام کانگریسی لیڈروں بشمول وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ، ریاستی کانگریس صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے ان کا گرمجوشی اور پیار سے استقبال کیا۔ Bharat Jodo Yatra in Rajasthan

راہل گاندھی کا استقبال کرنے کے بعد ایک مختصر جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں انہوں نے مرکزی حکومت اور اس کی پالیسیوں پر حملہ کیا اور اپنی مختصر تقریر میں بھارت جوڑو یاترا کے مقصد کو واضح کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details