اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس کی ریٹا چودھری، بی جے پی آر ایل پی اتحاد کے بینیوال کامیاب - راجستھان ضمنی انتخاب

ریاست راجستھان کی دو اسمبلی نشستوں پر آج ضمنی انتخابات کے نتائج جاری کئے گیے۔ ان انتخابات میں ناگور ضلع کی کیوسر نشست پر نارائن بینیوال اور چورو ضلع کی منڈاوا نشست پر ریٹا چودھری نے فتح حاصل کی ہے۔

راجستھان ضمنی انتخاب نتائج

By

Published : Oct 24, 2019, 1:28 PM IST

نارائن بینیوال نے کانگریس جماعت کے ہرندر مردھا کو اور ریٹاچودھری نے بی جے پی کی سوشیلا کو انتخابات میں شکست دی ہے۔

راجستھان ضمنی انتخاب نتائج، دیکھیں ویڈیو
واضح رہے کہ کیوسر اسمبلی نشست نارائن بینوال کو بی جے پی اور آر ایل پی اتحاد کی جانب سے میدان میں اتارا گیا تھا۔ وہیں انتخابات کے نتائج کے بعد دونوں ہی جگہ پر دونوں ہی امیدوار کے حامی کافی زیادہ خوش نظر آرہے ہیں یہاں پر ایک دوسرے کو رنگ لگا کر مبارکباد بھی دی جارہی ہے۔یہاں آتش بازی بھی کی جارہی ہے۔دونوں ہی نشستوں پر انتخابات کے نتائج کو لے کر سکیورٹی انتظام کافی زیادہ سخت ہیں۔دونوں ہی جگہوں پر کاؤنٹنگ سینٹر پر کثیر تعداد میں پولیس کے جوان تعینات کئے گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details