اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاویر جینتی پر نائب صدر جمہوریہ سمیت دیگررہنماؤں نے مبارکباد پیش کی

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ میں مہاویر جینتی کے مبارک موقع پر تمام اہل وطن کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ کووڈ 19 عالمی وبا کی صورتحال حالت کے پیش نظر،اس تہوار کو گھر میں رہتے ہوئے اور صحت، صفائی ستھرائی کے پرو ٹوکول پر عمل کرتے ہوئے منایا جانا چاہئے۔

Congratulations to various leaders including the Vice President of the Republic on the occasion
مہاویر جینتی پر نائب صدر جمہوریہ سمیت مختلف رہنماؤں کی مبارکباد

By

Published : Apr 25, 2021, 2:09 PM IST

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے بھگوان مہاویر جینتی کی نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوبیسواں تیرتھنکر بھگوان مہاویر کے پنچ مہاورت آج دنیا میں امن، خوشی اور انفرای عرونج کے لئے زیادہ موزوں ہے۔

اتوار کے روز جاری ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ بھگوان مہاویر نے اپنی عدم تشدد، ہمدردی اور بے لوثی کی تعلیمات کے ذریعہ ہم آہنگی اور انسانیت کے ترقی کی روشن راہ ہموار کی۔

مسٹر نائیڈو نے کہا کہ میں مہاویر جینتی کے مبارک موقع پر تمام اہل وطن کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ کووڈ 19 عالمی وبا کی صورتحال حالت کے پیش نظر، اس تہوار کو گھر میں رہتے ہوئے اور صحت، صفائی ستھرائی کے پرو ٹوکول پر عمل کرتے ہوئے منایا جانا چاہئے۔

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی، سابق وزیر اعلی وسندھرا راجے، حزب اختلاف رہنما گلاب چند کٹاریہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا سمیت متعدد رہنماؤں نے مہاویر جینتی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر اشوک گہلوت نے کہا کہ جین مت کے 24 ویں تیرتھکر مہاویر سوامی نے پوری دنیا کو عدم تشدد ، سچائی ، قربانی اور پرہیزگاری کا پیغام دیا۔ ہم بھگوان مہاویر کے بتائے راستے پر چل کر ایک صحت مند ، ہم آہنگی سے بھرپور اور مہذب معاشرے کی تشکیل کر سکتے ہیں۔

مسٹر جوشی نے بھگوان مہاویر جینتی پر لوگوں کو دلی مبارک باد پیش کی اور کہا ’اہنسہ پرمو دھرمہ‘ کے اصول کو معاشرے میں عام کرنے کی اپیل کی ۔ دنیا میں سلامتی اور خیر سگالی قائم ہو اور دنیا کی فلاح ہو۔

پر مسٹر کٹاریا نے کہا کہ ملک کے لوگوں سے عدم تشدد ، رحمدلی ، قربانی ، اور تپسیا سے سرشار بھگوان مہاویر کی زندگی اور ان کے افکار معاشرے کو ہمیشہ تحریک دیتے رہیں گے۔

ڈاکٹر پونیا نے کہا کہ دنیا کو حق اور عدم تشدد کی راہ دکھاتے ہوئے بھگوان مہاویر کے نظریات پر عمل پیرا ہونا چاہئے ، اور اپنے آپ کو بہتر بنانا اور ایک اچھے معاشرے اور ملک کی تعمیر کرنا چاہئے۔

وزیر صحت ڈاکٹر رگھو شرما نے ملک اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پرکہا کہ ہم سب کو دیئے گئے حق گوئی، عدم تشدد، قربانی اور خود پر قابو پانے کے انمول پیغاموں کو اپنانے کا عہد کرنا چاہئے۔

مہاویر سوامی کے موقع پر سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ، نائب حزب اختلاف کے رہنما راجیندر سنگھ راٹھور اور نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی (آرلوپا) کے کنوینر ہنومان بینی وال اور دیگر رہنماؤں نے ریاست کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details