اردو

urdu

ETV Bharat / state

'غریب نوازؒ کے پیغامِ امن کو عام کرنے کی سخت ضرورت' - صوفی حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ

صوفی حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے 808 ویں عرس مبارک کے موقع پر کانگریس پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی کی جانب سے بھی عقیدت کی چادر پیش کی گئی۔

سچن پائلٹ اور اشوک گہلوت نے اپنے ہاتھوں سے خواجہ صاحب کے مزار پر پیش کی
سچن پائلٹ اور اشوک گہلوت نے اپنے ہاتھوں سے خواجہ صاحب کے مزار پر پیش کی

By

Published : Mar 1, 2020, 12:17 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 1:22 AM IST

اس چادر کو ریاست راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت اور نائب وزیراعلی سچن پائلٹ اجمیر شریف درگاہ لے کر پہنچے تھے جہاں ان کے ساتھ کانگریس کے متعدد رہنما موجود رہے۔

سچن پائلٹ اور اشوک گہلوت نے اپنے ہاتھوں سے خواجہ صاحب کے مزار پر پیش کی

سونیا گاندھی کی چادر خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس کے پانچ رجب کو پیش کرنے پہنچے کانگریس کارکنان اور ان کے رہنماؤں نے پولیس کی پختہ حفاظت کے درمیان عقیدت کی چادر پیش کی۔

چادر پیش کیے جانے سے قبل ہی درگاہ کے آس پاس کے بازاروں اور گلیوں کو بند کر دیا گیا تھا جس سے عام زائرین درگاہ کے اندر داخل نہ ہوسکے۔

سونیا گاندھی کی یہ عقیدت کی چادر جنتی دروازے سے داخل ہوکر سچن پائلٹ اور اشوک گہلوت نے اپنے ہاتھوں سے خواجہ صاحب کے مزار پر پیش کی۔

سونیا گاندھی کا پیغام

درگاہ میں حاضری کے بعد کانگریس رہنما نے سونیا گاندھی کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا جس میں سونیا گاندھی نے ملک کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے ملک کے باشندوں سے امن و امان قائم رکھنے کی گزارش کی ہے اور خواجہ غریب نواز کے پیغام کے ذریعے اپنی زندگی کو کامیاب بنانے کی دعا مانگی ہے۔

خواجہ غریب نواز کے عرس کے موقع پر پہلی بار سونیا گاندھی کی چادر کو لے کر ضلع انتظامیہ سنجیدہ نظر آیا یہی وجہ رہی کہ درگاہ کو زائرین سے سونیا گاندھی کی چادر پیش کیے جانے سے قبل ہی خالی کرا لیا گیا اور میڈیا کو بھی دوری بنانے کے لیے مجبور کر دیا گیا۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 1:22 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details