ریاست راجستھان کے ناگور ضلع ہیڈ کوارٹر پر واقع حضرت صوفی حمیدالدین ناگوری رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ کو لے کر چند لوگوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل کی گئی ہے۔Complaint Lodged by Waqf Board officials Regarding Objectionable Post
اس پوسٹ میں ایک خاص طبقہ کو نشانہ بناتے ہوئے قابلِ اعتراض چیزیں لکھی گئیں ہیں،راجستھان مسلم وقف بورڈ کی جانب سے اس متنازعہ پوسٹ برہمی کا اظہار کیاگیاہے،وقف بورڈ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ملزمین کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے، اس کے علاوہ پولیس کے اعلی عہدیداروں کو وقف بورڈ کی جانب سے مذکورہ معاملہ پر جلد از جلد کاروائی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔