دو گروپوں میں جھڑپ حالات قابو میں - dcp
راجستھان کے دارالحکومت جےپور کا ماحول بدھ کی شب ایک بار پھر اس وقت کشیدہ ہو گیا جب ایک پروگرام کے دوران دو طبقوں نے کسی معمولی بات کو لے کر پتھراو شروع کر دیا۔
دو گروپوں میں جھڑپ حالات قابو میں
معاملہ شہر کے چاند پور علاقے کے کلیان راستے کا بتایا جارہا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پا لیا ہے تا ہم علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس کو تعینات بھی کر دیا گیا ہے۔
معلومات کے مطابق یہاں پر ایک طبقے کا پروگرام منعقد ہو رہا تھا تبھی اچانک کسی وجہ سے کہا سنی ہو ئی جس کے بعد ماحول بگڑ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی اسی طرح سے ماحول خراب ہوا تھا جس کے بعد پورے علاقے میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی تھی۔
Last Updated : Sep 28, 2019, 4:39 PM IST